عمرا ن خان کہاں سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے؟

عمرا ن خان کہاں سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے؟
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 'میں چاہتا ہوں کہ 25 مئی کو پوری قوم نکلے اور حقیقی آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر جمع ہو جہاں میں آپ سےسہ پہر 3بجے ملوں گا۔' عمران خان نے ٹویٹ میں بتایا کہ' میں انشاءاللہ خیبرپختونخوا سے مارچ کی قیادت کروں گا۔' اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کورکمیٹی کااجلا س ہوا،پی ٹی آئی کور کمیٹی نے لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کرلیا ہے، صرف پی ٹی آئی ورکرزکونہیں،پوری قوم کودعوت دےرہاہوں۔ ہرشعبےکےلوگ لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کریں، ہم کسی صورت ان چوروں کوتسلیم نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارامطالبہ ہےکہ اسمبلی تحلیل کریں اورالیکشن کااعلان کریں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔