نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر: محفوظ مستقبل کی ضمانت 

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر: محفوظ مستقبل کی ضمانت 
کیپشن: National Emergency Operations Center: Ensuring a Safer Future

ویب ڈیسک: پاکستان میں سیلاب، زلزلے اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کے سدباب کے لیے اگست 2007 میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 

این ڈی ایم اے قومی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق پالیسیاں بناتا اور مختلف قومی اداروں کیساتھ مل کر انکا نفاذ کرتا ہے۔ اسکے علاوہ این ڈی ایم اے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں قائم شدہ تنظیموں کے ساتھ مل کر بھی کام کرتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے ڈھانچے کو مزید مضبوط کرتے ہوئے 5 اکتوبر 2023 کو جدید نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے NEOC جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ہے جس میں 6 ماہ پہلے قدرتی آفات کا اندازہ لگانے کی صلاحیت موجود ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں GIS، ریموٹ سینسنگ، موسمیات، سیسمولوجی، ہائیڈرولوجی، اور ڈیٹا سائنسز کے تجربہ کار ماہرین کی ٹیم چوبیس گھنٹے چوکس رہتے ہوئے جوابی حکمت عملی میں ایک قدم آگے رہتے ہیں۔ 

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں تباہی کے حجم کا اندازہ لگانے کے ساتھ ساتھ نقصان کو کم کرنے کی فعال منصوبہ بندی بھی کی جاتی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں موجود ماہرین کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا قیام بہت قلیل مدت میں عمل میں آیا اور ہم بہت فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ قابلیت صرف پاکستان کے پاس ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایسے مرکز کی مثال پورے خطے اور دنیا میں بہت کم ملتی ہے۔

سید محمد طیب شاہ، لیڈر رسک اسسمنٹ NEOC نے بتایا کہ جتنے بھی موسم سے متعلق یا جیو فزیکل عوامل موجود ہیں، ہم ان کو مانیٹر کرتے ہیں اور اس کی بنیاد پر بروقت انتباہ بھی جاری کرتے ہیں۔

زہرہ حسن، لیڈر GIS ٹیم کا کہنا تھا کہ بروقت انتباہ فراہم کرنے کے سسٹم کے باعث ہم سیلاب اور ہیٹ ویو جیسی آفات کی 6 مہینے تک پروجیکشن رپورٹ فراہم کرسکتے ہیں۔

محمد ادریس محسود، ممبر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن نے بتایا کہ ہماری لیڈر شپ نے یہ عہد کیا کہ ایک ایسا سسٹم بنائیں جو کہ ایسے بڑے حادثات سے نمٹ سکے اور اس سلسلے میں اپنی کمیونٹی کو تیار کریں کہ ایسے حالات میں کیسا ردعمل ہونا چاہیے۔

رضا اقبال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پلینز NDMA کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کی بروقت اور فعال ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مشن کی واضح مثال نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر جیسے ادارے کا قیام ہے۔

Watch Live Public News