ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کیا؟ 

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کیا؟ 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے، تاہم میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ جس کو براہ راست دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ٹکٹوں کے حصول کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، لیکن میچ کی ٹکٹس اس وقت ہزاروں ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ ایک ٹکٹ کی انتہائی قیمت 10 ہزار ڈالر بھی لگائی گئی ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کا کرکٹ شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں تاہم جتنی شدت سے میگا ایونٹ کے جس بڑے مقابلے کا انتظار ہو رہا ہے وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہورہی ہیں، سب سے کم ٹکٹ بھی 1320 ڈالرز میں مل رہی ہے۔

نیویارک میں پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد رہائش پذیر ہے جبکہ اس میچ کے شائقین تو دنیا بھر میں موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی میچ کے سنسنی خیز لمحات کو براہ راست دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرنا چاہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ کے باعث کم ترین درجے کا ٹکٹ بھی 1320 ڈالر میں مل رہا ہے جو نیویارک یانکیز کی مہنگی ترین ٹکٹ سے بھی کہیں زیادہ مہنگا ہے جبکہ ری سیل پلیٹ فارمز پر پاک بھارت ٹکٹیں 10ہزار ڈالر تک میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

واضح رہے غیر ملکی میڈیا  کے مطابق یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس میچ کے ٹکٹ کی قیمت نے دنیا میں بیس بال کے مہنگے ترین ٹکٹوں کی قیمت کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Watch Live Public News