برطانوی وزیر اعظم کا عام انتخابات 4جولائی کو کرانے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم کا عام انتخابات 4جولائی کو کرانے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے  عام  انتخابات 4جولائی کو کرانے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے  میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے،کنگ چارلس کو قبل از وقت انتخابات کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

انہوں نے کہا کہ  پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے مشکل وقت سے لڑتے دیکھا، ملک نے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس چیز پر انہیں برطانوی ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا بہترین لمحہ ہے۔

اس سے قبل سکریٹری خارجہ لارڈ کیمرون نے البانیہ کا دورہ مختصر کر دیا جب کہ وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کابینہ میں شرکت کے لیے بیرون ملک کا دورہ موخر کر دیا ہے۔

آج دوپہر کو کامنز میں،ایس این پی  کے ویسٹ منسٹر لیڈر نے   رشی سونک سے پوچھا کہ کیا وہ الیکشن کرانے سے خوفزدہ  ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ  الیکشن سال کے دوسرے نصف میں ہوں گے۔ 

Watch Live Public News