جو بائیڈن صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجائیں، دو تہائی ڈیموکریٹس کا مطالبہ

biden loses favour of two third democrates, survey
کیپشن: biden loses favour of two third democrates, survey
سورس: biden loses favour of two third democrates, survey

ویب ڈیسک :لگ بھگ دو تہائی ڈیموکریٹس نے سروے میں کہ دیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو جانا چاہیے اور ان کی پارٹی کو ایک مختلف امیدوار کھڑا کرنے دینا چاہیے۔

 یہ نیا پول جو بائیڈن کے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتا ہے کہ ٹرمپ سے مباحثے کے بعد "اوسط ڈیموکریٹ" اب بھی ان کی حمایت کرتا ہے۔ یاد رہے اس مباحثے کے بعد کچھ بڑے ناموں نے بائیڈن کی حمایت چھوڑ دی ہے۔

اے پی- این او آر سی سنٹر فار پبلک افیئر ریسرچ کے ایک نئے سروے سے پتا چلا ہے کہ 10 میں سے صرف تین ڈیموکریٹس کو بہت زیادہ یقین ہے کہ بائیڈن کے پاس دفتر میں مؤثر طریقے سے خدمت کرنے کی ذہنی صلاحیت موجود ہے۔ یہ فروری میں کئے گئے ایک سروے میں 40 فیصد کی حایت سے تھوڑی کم حمایت ہے۔

 یہ نتائج ان چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں جن کا سامنا 81 سالہ صدر کو ہے کیونکہ وہ اپنی پارٹی کے اندر سے دوڑ چھوڑنے کے مطالبات کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہے اور ڈیموکریٹس کو یہ باور کرانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔

یہ رائے شماری اصل میں ٹرمپ پر ہفتہ 13 جولائی کو پنسلوانیا میں قاتلانہ حملے سے پہلے کی گئی تھی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعہ نے بائیڈن کے بارے میں لوگوں کے خیالات کو متاثر کیا ہے یا نہیں۔

دریں اثنا نائب صدر کملا ہیریس کے حوالے سے پول میں پتہ چلا ہے کہ ان کی منظوری کی درجہ بندی اسی طرح ہے جیسے پہتے تھی۔ لیکن ان کی حمایت کرنے والے امریکیوں کا فیصد قدرے کم ہے۔ پول اس بات کا ثبوت فراہم کرتا ہے کہ سیاہ فام ڈیموکریٹس بائیڈن کے سب سے بڑے حامیوں میں شامل ہیں۔ تقریباً آدھے نمونے میں کہا گیا ہے کہ انہیں دوڑ میں جاری رہنا چاہیے جب کہ 10 میں سے 3 سفید فام اور ہسپانوی ڈیموکریٹس نے بائیڈن کی حمایت کی۔ مجموعی طور پر 10 میں سے 7 امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن کو دستبردار ہو جانا چاہیے۔

 
 

Watch Live Public News