ڈونلڈ ٹرمپ کی پروگرام کی  میزبان کیساتھ ڈانس کی ویڈیو  وائرل ہوگئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی پروگرام کی  میزبان کیساتھ ڈانس کی ویڈیو  وائرل ہوگئی

(ویب ڈیسک )  صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  کی  ایک این جی او Moms For Liberty  کے پروگرام میں میزبان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   ڈونلڈ ٹرمپ  نے  صدارتی انتخابی مہم کے سلسلے میں  ’’ماں کے لیے آزادی‘‘ کے نام سے ایک سالانہ پروگرام میں شرکت کی۔جس میں ڈونلڈٹرمپ نے  ماؤں کی بہبود کے لیے کیے گئے اپنے سابق دور میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا اور ماؤں کی صحت، مسائل اور مالی مشکلات کے حل کے لیے اپنی پالیسی پر روشنی ڈالی۔

پرگروام کے بعد   سابق امریکی صدر ٹرمپ  نے پروگرام کی میزبان کے ساتھ   ڈانس بھی کیا  جس کی ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی  ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد   صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

کچھ صارفین نے 78 سالہ عمر میں ٹرمپ کی زندہ دلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پرفارمنس حیران کن تھی ۔کچھ  سوشل میڈیا صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو رقص کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا کسی نے لکھا کہ صدر بننے کے خواہش مند 78 سالہ ضعیف رقص کرتے ہوئے بہت غیر متوازن لگ رہا ہے۔

Watch Live Public News