اینٹوں کے بھٹے ماحولیاتی آ لودگی کا باعث بننے لگے

اینٹوں کے بھٹے ماحولیاتی آ لودگی کا باعث بننے لگے
حافظ آباد ( پبلک نیوز) اینٹوں کے بھٹے ماحولیاتی آ لودگی کا باعث بننے لگے۔ بھٹوں کے کے اردگرد کی آبادی بھٹوں میں جلنے والے کوئلے کے دھوئیں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا حکومتی کی واضح ہدایات کے باوجود بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ناں کیا جاسکا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں ایک سو زائد اینٹوں کے بھٹوں جہاں تعمیراتی شعبے کو روانہ لاکھوں اینٹیں تیار کرکے دے رہے ہیں وہیں ان بھٹوں میں جلنے والے کوئلے کے دھوئیں سے اردگرد کے شہری سانس اور دمہ جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ سو سے زائد بھٹوں میں سے چند ایک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیے گئے۔ جبکہ بھٹوں سے نکلنے والا کوئلے کا دھواں سموگ کا باعث بھی بن رہا ہے کوئلے کا دھواں جہاں فصائی آ لودگی کا سبب بن رہا ہے وہ بھٹوں کے اردگرد کے رہائشیوں کو مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا کررہا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔