پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22ستمبر 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ای وی سسٹم کی مخالفت کرنے والے ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں، پہلے سال ہم نے سروائیو کیا، دوسرے سال ہم نے چیلنجز سے ڈیل کیا، اکنامی اور کورونا سے لڑے، میں نہیں سمجھتا کہ ہم نے کورونا سے جس طرح مقابلہ کیا اس کا ہماری حکومت نے ٹھیک کریڈٹ لیا ہے، کتنے مشکل فیصلے تھے، لوگوں کی جانیں بچانی ہیں اور اکانومی بھی بچانی ہے اس کو بیلنس کرنا بہت مشکل ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ تجاوزات آپریشن کیس کی سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعلی سندھ متاثرین بحالی کی رقم ارینج کریں اور ذاتی طور فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو متاثرین بحالی کے لیے ایک سال کا وقت دے دیا، دو ہفتے میں ابتدائی عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔ اورنگی اور گجر نالہ کے متاثرین سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سراپا احتجاج، ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں، اعلیٰ حکام سے گھر کے بدلے گھر فراہم کرنے کا مطالبہ، مظاہرین میں عورتیں، بچے اور بزرگ بھی شامل۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور نظر ثانی کیس پر سماعت، چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا بتائیں نسلہ ٹاور سے متعلق کیا ہوا؟ ٹرائی اینگل کیوں نہیں گرایا گیا، عدالت نے کمشنر کراچی کو فوری نسلہ ٹاور کا دورہ کرنے اور رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔ نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی مصر، آئرلینڈ، ناروے اور پرتگالی ہم منصب سے ملاقاتیں، وزرائے خارجہ نے افغانستان کو ممکنہ انسانی بحران سے بچانے کےلیے باہمی تعاون کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا، شاہ محمود قریشی نے افغانستان کےلیے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

Watch Live Public News