کوئی بھی قوم صرف وسائل کی بنیاد پر ترقی نہیں کر سکتی: عارف علوی

کوئی بھی قوم صرف وسائل کی بنیاد پر ترقی نہیں کر سکتی: عارف علوی
اسلام آباد( پبلک نیوز) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسان کسی نہ کسی جگہ جانبداری کا مظاہرہ ضرور کرتا ہے۔ انسانی تاریخ کی ابتداء میں ابلاغ انسانوں کے درمیان تعلقات کی بنیاد بنا۔ لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کے اکثر فیصلوں کی بنیاد بھی ابلاغ اور معلومات ہوتی ہیں۔ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ امریکہ ویتنام کی جنگ سے سبق سیکھ چکا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی میں جھوٹی خبر بنیاد بنی۔ کوئی بھی قوم صرف وسائل کی بنیاد پر ترقی نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومیں اذہان کی روشن خیالی اور علم و شعور کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں۔ پاکستان نے اپنے سائنسدانوں کی ذہانت کے بل بوتے پر اٹیمی ملک کا درجہ حاصل کیا۔ انسانی حقوق کا درس دینے والے مغربی ملک بےگھر مظلوم پناہ گزینوں کو سمندر میں مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے بے لوث انداز میں40 لاکھ افغان مہاجرین کو کئی دہائیوں تک پناہ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آس پاس جھوٹی خبروں کی یلغار نظر آتی ہے۔ پاکستان نے کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ ہمارے کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا میں برینڈ پاکستان متعارف کرانا چائیے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔