مفضل سیف الدین ہی ’’ داعی المطلق’’ ہیں، بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ کیخلاف مقدمہ خارج  

syedna maffaduldin bohra
کیپشن: syedna maffaduldin bohra
سورس: google

 ویب ڈیسک : بھارت کی بمبئی ہائی کورٹ نے داؤدی بوہرہ کی جانشینی کے مقدمے  میں مدعی کا موقف  مسترد  کردیا ،  سیدنا مفضل سیف الدین ہی بوہرہ کمیونٹی کے اصل سربراہ ہیں۔

 رپورٹ کےمطابق بمبئی ہائی کورٹ نے مفضل سیف الدین کو ہی ’’ داعی المطلق’’  اور داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے 53 ویں مذہبی  پیشوا قرار دیا ہے اور ان کے بھتیجے کی جانب سے ان کے عہدے کو چیلنج کرنے والے مقدمے کو خارج کر دیا۔

 یادرہے  ان کے بھتیجے طاہر فخرالدین  نے ممبئی ہائیکورٹ میں دعویٰ  دائر کررکھا تھا کہ مفضل سیف الدین داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے سربراہی نہیں وہ بوہرہ کمیونٹی کے اصل وارث ہیں۔