ویب ڈیسک : ڈبلیو ڈبلیو ای کے فن بیلر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ریسلر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار فن بیلر نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ساتھ معاہدے کی توسیع پر دستخط کردئیے۔ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ریسلرز میں سے ایک بن گئے۔
آئرش نژاد ریسلر فن بیلر پہلی بار 2014 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں سامنے آئے اور اپنے پرستاروں کے دل میں گھر کرلیا۔
واضح رہے کہ بیلر نے 'دی ججمنٹ اسٹیبل' کے ممبر کے طور پر RAW برانڈ کے تحت، WWE میں خود کو منوایا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں، بیلر نے دنیا بھر کے ناظرین کیلئے تفریح جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔
خیال رہے کہ فن بیلر نے دو بار ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن شپ، اور ڈبلیو ڈبلیو ای انٹرکانٹینینٹل چیمپئن شپ جیتی ہے اور اس نے دو، دو مواقع پر ڈبلیو ڈبلیو ای سمیک ڈاؤن اور ڈبلیو ڈبلیو ای را ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ بھی جیت رکھی ہے۔