پنجاب حکومت ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کریگی

پنجاب حکومت ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کریگی
لاہور ( پبلک نیوز) بزدار حکومت کا ایک اور مثالی اقدام، نجاب میں ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس شروع ہو گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ریسکیو ائیر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی۔ پنجاب خطے میں ریسکیو ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔ ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہو گا- انھوں نے مزید کہا کہ ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس کا اجراء وقت کا تقاضہ ہے۔ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بروقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے۔ ریسکیو ائیرایمبولینس کے اجراء کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کیے جائیں۔ پنجاب میں ریسکیوسروسز کی بہتری کے لئے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب کی ریسکیو 1122 سروسز کی خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدات اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ میں ریسکیو ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کے لیے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ او رڈی جی ریسکیو سروسز اکیڈمی پنجاب نے اجلاس میں شرکت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔