لاہور: تھانہ ٹاؤن شپ سے 5 سرکاری بریٹا پستول چوری ،13 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: تھانہ ٹاؤن شپ سے 5 سرکاری بریٹا پستول چوری ،13 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور کے تھانہ ٹاون شپ سے 5 سرکاری بریٹا پستول چوری ہو گئے ہیں ، 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 2332/23 بجرم 409 ت پ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے حکم پر درج ہوا۔ مقدمہ سب انسپکٹر طالب حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ جن ماتحت افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا ان میں اے ایس آئی طارق عزیز ، ہیڈ کانسٹیبل ثنااللہ ، ہیڈ کانسٹیبل شہزاد،اقبال ،ہیڈکانسٹیبل سلیمان ، ہیڈکانسٹبل شبیر ، ہیڈکانسٹبل ارشد ،ہیڈکانسٹبل عارف ، کانسٹیبل ساجد ، کانسٹیبل احسن ، کانسٹیبل عمر ،کانسٹیبل حارث کانسٹیبل انور اور کانسٹیبل محمد سعید شامل ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔