محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے ہفتے کی شام سے کراچی، بلوچستان اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ ماہرین کے مطابق پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ شدید سردی سے بچاؤ کا بندوبست کر لیں۔ ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے والا ہے، محکمہ موسمیات نے ہفتے کی شام سے کراچی سمیت بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ اتوار کو اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ وادیِ کاغان، کالام، مالم جبّہ اور 7000 فٹ سے بلند دیگر خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ ناران میں 1 سے 2 فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔ مری کے شہری علاقوں میں رات کے اوقات میں باقاعدہ برفباری کی توقع ہے۔ ایبٹ آباد میں بھی 25 ملی میٹر تک بارش اور گیلی برف پڑ سکتی ہے۔ خراب موسم کے باعث اتوار سے منگل تک سیاحتی مقامات نیلم ویلی، کاغان، ناران، گلت بلتستان، چمن، پشین، مری اور گلیات میں شدید برفباری سے راستے بند ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں سے شہری علاقوں میں اسموگ میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔