ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ کی اداکارہ ایمن سلیم نے ’چپکے‘ سے نکاح کرلیا، تصاویر جاری

ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ کی اداکارہ ایمن سلیم نے ’چپکے‘ سے نکاح کرلیا، تصاویر جاری
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ 'چپکے چپکے' سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا جس میں ان کے میشی کے کردار کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ ایمن سلیم نے کامران ملک سے گذشتہ روز نکاح کر لیا ہے اور اسی حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی۔
ایمن نے اپنے شوہر کامران ملک کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ کیپشن میں 'الحمد اللہ' لکھا۔اداکارہ کی جانب سے اپنے نکاح کی اطلاع دیے جانے پر مداح ان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔