سابق شوہر کی ویڈیو میڈیا پر لیک کرنے کا الزام، راکھی ساونت مشکل میں 

سابق شوہر کی ویڈیو میڈیا پر لیک کرنے کا الزام، راکھی ساونت مشکل میں 
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: سابق شوہر کی  ویڈیو میڈیا پر لیک کرنے کا الزام ، ڈراما کوئین جیل جائیں گی یا ضمانت پر گھر، فیصلہ آج ہوگا۔

کئی دنوں سے منظرنامے سے غائب رہنے کے بعد بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین کہی جانے والی راکھی ساونت ایک بار پھر منظر عام پر آئی ہیں۔ مگر ان کا یہ منظر عام پر نمودار ہونا اس بار سپریم کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست طلب کرنے کے حوالے سے ہے۔

راکھی ساونت پر ان کے سابق شوہر نے الزام لگایا ہے کہ راکھی نے ان کی کچھ ذاتی ویڈیوز لیک کی تھیں، جس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ اسی سلسلے میں پیشگی ضمانت کے لیے راکھی نے سپریم کورٹ سے رجوع  کررکھا ہے۔

راکھی نے ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی لیکن بامبے ہائی کورٹ نے راکھی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اب دیکھنا ہے کہ  سپریم کورٹ ان کے حق میں فیصلہ دیتی ہے یا نہیں۔

 راکھی پر انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67A (الیکٹرانک شکل میں جنسی طور پر واضح مواد شائع کرنا) کے علاوہ تعزیرات ہند کی دفعہ 500 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا تھا کہ راکھی ساونت نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں عادل درانی کی ویڈیو چلائی تھی۔ یہی نہیں راکھی نے اس شو کا ویڈیو بھی واٹس ایپ پر شیئر کیا تھا۔ اس کے ساتھ شو کا لنک شیئر کرکے ویڈیو بھی نشر کی گئی۔

پولیس کے ان الزامات پر راکھی ساونت کے وکیل نے دلیل دی ہے کہ وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان کا آپریشن کرنا پڑ سکتا ہے مگر وہ اس کیس کی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں اور اس کےلیے حراست میں لے کر تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔ 

راکھی نے نچلی عدالت اور ہائی کورٹ میں یہ بھی دلیل دی کہ یہ ویڈیو 5 سال پرانا ہے اور بہت دھندلی ویڈیو ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقص کوالٹی کا تھا اور ویڈیو میں کچھ نہیں دیکھا جا سکتا۔ پراسیکیوٹر نے یہ کہتے ہوئے راکھی کے دلائل کی مخالفت کی تھی کہ ان کی تحویل میں پوچھ گچھ ضروری ہے کیونکہ راکھی ساونت نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے اپنا فون حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں۔