قومی اسمبلی میں سندھ، بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی میں سندھ، بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Notification of reserved seats for women from Sindh, Balochistan in National Assembly

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں سندھ اور بلوچستان سے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین کی فہرست جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق سندھ سے 14 اور بلوچستان سے چار خواتین منتخب ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کو ان کی جماعت کی جانب سے حاصل کردہ نشستوں کی بنیاد پر قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق سندھ سے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی دس خواتین کو نشستیں دی گئی ہیں۔ جن میں شازیہ جنت مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، مہتاب اکبر راشدی، مسرت، مہرین رزاق بھٹو، شازیہ ثوبیہ اور ناز بلوچ شامل ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے آسیہ اسحاق صدیقی، نگہت شکیل خان، سبحین غوری اور رعنا انصار سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی رکن بننے والوں میں پیپلز پارٹی کی ازبل زہری، مسلم لیگ (ن) کی کرن حیدر اور اختر بی بی جب کہ جے یوآئی کی عالیہ کامران شامل ہیں۔