گلگت بلتستان: شاہ قراقرم چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دی گئی

گلگت بلتستان: شاہ قراقرم چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دی گئی
کیپشن: Gilgit-Baltistan: Shah Karakoram has been opened for small vehicle traffic

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان حکومت نے بارشوں، برف باری اور خراب موسم کے باعث متاثرہ شاہراہ قراقرم جمعے کی صبح سے چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دی ہے۔

شاہراہ قراقرم پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے بدھ سے آمد و رفت کے لیے بند کی گئی تھی۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے عالمی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ شاہراہ قراقرم کے مختلف مقامات پر پہاڑی تودوں کو دیامیر چلاس کی انتظامیہ نے ہٹا دیا ہے اور اب اس شاہراہ پر ایک طرف سے چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لیے بحال کرنے میں اب بھی وقت لگے گا۔

ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز سے بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے اور آج جمعے کو بھی مطلع مکمل طور پر صاف ہے جس کے بعد علاقے میں معمول کی تجارتی و سماجی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔

Watch Live Public News