لاہور: صارف عدالت میں قیمتی پارسل گمانے پر نجی کورئیر سروس کے خلاف ہرجانے کا دعوٰی دائر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں گلبرگ میں واقع نجی کورئیر کمپنی کے خلاف 13 لاکھ روپے کا ہرجانے دعوٰی دائر کیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔
گوالمنڈی کے رہائشی قمر نے ہرجانے کا دعوٰی دائر کیا ، جس میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی قیمتی پارسل ارسال کرنے کے لئے بکنگ کروائی، کورئیر کمپنی نے پارسل لاہور سے بک کر کے کراچی کے لئے بھجوا دیا، ایک ہفتے بعد بھی پارسل نا پہنچا تو کمپنی سے رابطہ کیا۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ کمپنی کے مینیجر نے پارسل گمانے سے انکار کر دیا اور واپس بھی نا دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نجی کمپنی سے ہرجانے کی رقم دلوائے۔