محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی

محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی
کیپشن: Mobile service off
سورس: web desk

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں 7 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی، بلوچستان،  کوئٹہ میں سات محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں موبائل سروس بند رکھنے کی منظوری دی،   فیصل آباد میں موبائل سروس صبح 6 سے رات 12 بجے تک بند رہے گی، پولیس حکام نے 7 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کی استدعا کی تھی۔

دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں سات محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی، محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 سے رات12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی جبکہ کچھی،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9 اور 10محر م کو موبائل سروس بند ہوگی۔

حکومت بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران 7 اور 10 محرم کو کوئٹہ اور 9 اور 10 محر م الحرام کو کچھی ،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News