اے این ایف کا  منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف کا  منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: اے این ایف  کا   منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے، مختلف کارروائیوں میں   7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق   اے این ایف  نے   منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے  6 کاروائیوں میں 190 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی  جبکہ   7 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں ۔

اے این ایف کے مطا بق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو مختلف کاروائیوں میں دوحہ جانے والے تین مسافروں سے مجموعی طور پر 3 کلو آئس برآمدکی گئی۔ باچا خان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 52 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں ، طور درہ بارڈر خیبر سے 186 کلو چرس برآمد اس کے علاوہ روہتاس روڈ اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 850 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔