معاشی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کی ہدایت پر اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن

معاشی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کی ہدایت پر اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن
کیپشن: Anti-trafficking crackdown on the direction of the Government of Pakistan for economic recovery

ویب ڈیسک: ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان نے بڑے اقدامات اٹھاتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیاء کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔

5 تا 12 مئی کے دوران ملک بھر سے 565 میٹرک ٹن چینی، 4127 سگریٹ کے سٹاکس، 1322 کپڑے کے تھان اور 0.1986 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔

متعلقہ اداروں نے ملتان سے 99، کوئٹہ سے 3864 اور کراچی سے 164 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے۔ ملتان سے 133 ، کراچی سے 483 ، اور کوئٹہ سے 706 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے۔ 

ملتان سے 0.028 ، کراچی سے 0.019، پشاور سے 0.016 اور کوئٹہ سے 0.135 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔

یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3036 میٹرک ٹن کھاد، 262 میٹرک ٹن آٹا، 34626 میٹرک ٹن چینی، 236547 سگریٹ کے سٹاکس، 247133 کپڑے کے تھان اور 6.055 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔

متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News