اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی یادداشت کمزور ہے، انہیں کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عمران نیازی کی یادداشت کمزور ہے، انہیں کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن بڑھی، بڑے اسکینڈلز کے علاوہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے بھی پیسے لیے جاتے تھے، بڑے مالی اسکینڈل سامنے آئے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کی معاشی بدانتظامی کی قیمت آج عوام ادا کر رہے ہیں۔ عمران نیازی نےعالمی سطح پر پاکستان کے تشخص اور وقار کو بری طرح مجروح کیا اور دوست ممالک کےساتھ تعلقات کو خراب کیا۔