پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 23 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 23 مارچ 2021
مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کا معاملہ، نیب لاہور کی درخواست پنجاب حکومت نے منظور کرلی، پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان نے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دیدی، 25اور 26 مارچ 2 روز کے لئے رینجرز اور پولیس نیب آفس اور گردونواح پر تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔خیرپور میں مال روڈ پر رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکہ، کریکر دھماکے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کردیا، دھماکے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل طور پر سیل کردیا۔پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فکسنگ آفر، ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل فائیٹ فکس کرنے کے لئے پیشکش ہوئی تھی، پڑوسی ملک سے فکسرز نے مجھے ایک لاکھ پاونڈ کی آفر کی تھی، دو ہزار سولہ میں ہونے والی آفر کو ٹھکرا کر پاکستان کے لئے لڑا۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم کا انکشافکورونا کے وار جاری، ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی بھی کورونا کا شکار، سینیٹر جاوید عباسی نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔فاسٹ باولر حسن علی نے بائیو اسیکیور ببل میں رپورٹ کر دی، حسن علی نے دو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بائیو اسکیور ببل کو جوائن کر لیا، حسن علی کا اسکواڈ کے ساتھ پہلا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔