ویب ڈیسک: اسپورٹس ایونٹ میں کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ اور مستونگ کے ٹیموں نے حصہ لیا۔ اسپورٹس گالا میں فٹبال اورباسکٹ بال کے مقابلے منعقد ہوئے۔ دونوں میچز کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے مہمانوں نے جیتے۔
تفصیلات کے مطابق پرنسپل بریگیڈئیر طارق محمود اور وائس پرنسپل یسین نے ٹرافی و انعامات تقسیم کیے۔ اسپورٹس ایونٹ سے طلباء میں مسابقتی مقابلوں سے رحجان بڑھے گا۔
وائس پرنسپل محمد یاسین نے کہا کہ مستقبل قریب میں صوبے کے دیگر کالجز کے درمیان اسپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیاجائے۔