یو اے ای حکومت چاہتی ہے پاکستان بحرانوں سے نکلے اور ترقی کرے، بخیت عتیق الرومیتی

یو اے ای حکومت چاہتی ہے پاکستان بحرانوں سے نکلے اور ترقی کرے، بخیت عتیق الرومیتی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: یو اے ای کا کے قونصل جنرل کا ضلع گھارو میں ہوا سے بجلی بنانے والے پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کا دورہ کیا ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہوا سے بجلی بنانے سے ملکی معیشت پر کم بوجھ آتا ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنا ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ سستی بھی ہوتی ہے۔   یو اے ای حکومت چاہتی ہے پاکستان بجلی، تعلیم، صحت کے بحرانوں سے نکلے اور دنیا میں ترقی کرے ۔

بخیت عتیق الرومیتی متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ ہوا سے بجلی بنانے کے مزید پلانٹ لگنے سے ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے، مزید پلانٹس سے عام شہریوں کی مشکلات بھی کم ہوسکیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں سرمایا کاری میں دلچسپی رکھتی ہے۔

Watch Live Public News