وہ آئی فونز جن پر 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں‌ہوگا

وہ آئی فونز جن پر 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں‌ہوگا
24 اکتوبر کے بعد آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والے آئی فونز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اگر آپ پرانے آئی فون کو استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اپنا فون یا آئی او ایس ورژن کو اپ ڈیٹ کرلیں، ورنہ واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ ایپل کی جانب سے ایک نئی اپڈیٹ میں صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ آئی او ایس 10 اور آئی او ایس 11 پر چلنے والے آئی فونز پر 24 اکتوبر سے واٹس ایپ سپورٹ ختم ہوجائے گی۔کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کو استعمال کرنے کیلئے آئی او ایس کو اپ ڈیٹ کرنے پر زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ WABetaInfo نے کچھ عرصے پہلے بتایا تھا کہ 24 اکتوبر سے آئی فون 5 اور 5 سی استعمال کرنے والے صارفین واٹس ایپ سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے۔ واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیچ میں بتایا ہے کہ جب کسی آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی جاتی ہے تو صارفین کو وقت سے پہلے آگاہ کیا جاتا ہے اور اپ گریڈ کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔