سندھ میں ڈینگی کے وار تیز: مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

سندھ میں ڈینگی کے وار تیز: مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
کراچی میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے اور پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں 260 کیسز رپورٹ ہوئے روان سال ڈینگی سے 27 اموات ہوچکی ہیں۔ تفصلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کراچی میں ڈینگی کے 260 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں کل کیسز کی تعداد 353 تک پہنچ گئی ہے۔ رواں سال ڈینگی کے 5492 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 27 افرادکی اموات اس وائرس سے ہوچکی ہے طبی ماہرین کے مطابق ستمبر کے مہینے میں یہ وائرس زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے اکتوبر میں اس میں کچھ کمی دیکھی جائے گی لیکن مچھروں سے بچاو اسپرے کا استعمال کریں اور پانی کو کھلا نہ رکھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔