جے یو آئی کیلئے بری خبر! الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

جے یو آئی کیلئے بری خبر! الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے پشاور کی تحصیل متھرا کے میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ متھرا سے ابتدائی نتائج کے مطابق جے یو آئی کے فریداللہ کامیاب قرار پائے تھے۔ تفصیلات کے مطابق فرید اللہ کی کامیابی جماعت اسلامی کے افتخار احمد نے چیلنج کی تھی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولنگ کے روز شدید بدنظمی رہی۔ متھرا کے بہت سے پولنگ سٹیشنز سے عملہ غائب ہوگیا تھا۔ حسن جاوید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی کو واضح برتری حاصل تھی۔ الیکشن کی اگلی صبح تک نتائج آتے رہے اور رزلٹ تبدیل ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کر دئیے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں افسران کو ریکارڈ سمیت 29 دسمبر کو طلب کر لیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد بڑا سیاسی پلان ترتیب دیدیا ہے جس پر مرحلہ وار عمل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی کمیٹی کو بااختیار بنایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں تنظمیں تحلیل ہوں گی۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف کی سپریم کمیٹی بھی نئے سیاسی پلان کے تحت تشکیل دیدی ہے۔ سپریم کمیٹی میں 20 سے 21 ارکان مشتمل ہوگی جس میں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ سیاسی کمیٹی پارٹی کی تنظیمیں تحلیل کرنے، نئی تنظیم سازی اور پارٹی کو متحرک کرنے پر کام کرے گی۔ کمیٹی کے حتمی نام اور کام کی منظوری آج کے اجلاس کے بعد کور کمیٹی سے بھی لی جائے گی۔وزیراعظم کی مشاورت سے سپریم کمیٹی کے نام بھی فائنل کر لئے گئے ہیں۔ تاہم سرپرستی وزیراعظم عمران خان خود کرینگے۔ پنجاب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر چودھری سرور اور شاہ محمود قریشی شامل ہوں گے جبکہ شفقت محمود، عامر محمود کیانی اور سیف اللہ نیاری کمیٹی میں پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک، اسد قیصر، علی امین گنڈاپور جبکہ سندھ سے اسد عمر، عمران اسماعیل اور علی زیدی کو کمیٹی میں نمائندگی مل دی گئی ہے۔بلوچستان سے قاسم سوری، گورنر آغا ظہور سمیت دیگر رہنما کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ فواد چودھری، اعجاز چودھری اور شیریں مزاری کو بھی کمیٹی میں نمائندگی ملے گی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔