پبلک ڈیسک: بالی وُڈ انڈسٹری میں آئے روز کوئی نہ کوئی نیا پینڈورا باکس کھل جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ان دنوں ہو گیا ہے۔ انڈین فلم انڈسٹری میں صف اول کی اداکارہ کاجل نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔انھوں نے حالیہ ایک انٹرویو میں بتایا کہ اجے کے ساتھ جب پہلی بار کام کیا تو اس کے اگلے دو برس تک اجے اور میرے درمیان کوئی تعلقات نہیں تھے بلکہ اجے سے اپنے بوائے فرینڈ کے بارے بات چیت کر لیا کرتی تھی۔ ایک بار بوائے فرینڈ سے کوئی ایشو تھا جس پر اجے سے بات کی تو اس نے کسی بابا یا گرو کی طرح بوائے فریںڈ ہینڈل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔