پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، 24 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، 24 فروری 2021
دونوں ممالک کا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کا مشترکہ اعلامیہ جاریمریم نواز نے ڈسکہ الیکشن میں پیش آنے والے تمام واقعات کا ذمہ دار ایجنسیوں کو ٹھہرا دیا، انھوں نے وزیر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران دوبارہ الیکشن مطالبہ بھی کر دیاتھرپارکر میں پاک بھارت جنگ سنہ 1971 کی یادگار شہداء حر فورس پر تقریب کا انعقاد، چیف خلیفہ حر فورس، کمشنر میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد نے یادگار شہداء پر پھولوں کے گل دستے چڑھائے، پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی، پاک فوج کے بینڈ قومی ترانے اور ملی نغموں کی دھنیں بکھیر کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیافیڈرل بورڈ آف ریوینیو یکم مارچ 2021 کو ٹیکس سال 2020 کی ایکٹیو ٹیکس پئیرز لسٹ جاری کر دے گا، ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ گزشتہ ٹیکس سال کے انکم ٹیکس ریٹرن فائلرز کا آن لائن مرکزی ریکارڈ ہےاین سی او سی نے شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت دے دی، 15 مارچ سے انڈور تقریبات کووڈ ایس او پیز کے ساتھ منعقد کی جا سکیں گی، انڈور تقریبات کی اجازت پر 10 مارچ کو نظر ثانی کی جائے گیشرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ میں دوسری سنچری جڑ دی۔ یونائٹیڈ اور کنگز کے درمیان کھیلے جان والے آج کے میچ میں شرجیل خان نے105 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔