لاہور میں سردی کی شدت، درجہ حرارت 4 ڈگری تک گر گیا 

لاہور میں سردی کی شدت، درجہ حرارت 4 ڈگری تک گر گیا 

لاہور:صوبائی دارالحکومت  میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، درضہ حرارت 4 ڈگری تک گرگیا۔ شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 2 اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہےگا، شہری سخت سردی میں  سورج کی کرنوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے ، ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد بتایا جارہا ہے  جبکہ  ہوا 3 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار چل رہی  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  جنوری کے اختتام تک  شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  شدید سرد رہے گا،   پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ  کے میدانی علا قوں میں  شدیددھند چھائے رہے گے   ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گام، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں  شدید سرد رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک   اور گر دو نواح میں موسم  شدید سرد رہے گا،  پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں شدید دھند سموگ  چھائے رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ     بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد  اور  خشک جبکہ شمالی  اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،  کشمیر، گلگت بلتستان  میں  موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

Watch Live Public News