وفاقی دارالحکومت میں کتوں کیلئے پہلا شیلٹر ہوم قائم

وفاقی دارالحکومت میں کتوں کیلئے پہلا شیلٹر ہوم قائم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں کتوں کے لیے ایک شیلٹر ہوم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ شیلٹر ہوم نجی سطح پر قائم کیا گیا ہے جس میں 100 سے زائد کتوں کے لیے ابتدائی طور پر اہتمام کیا گیا ہے، یہاں پر نہ صرف کتوں کو خوراک مہیا کی جائے گی بلکہ طبی امداد کا بھی انتظام موجود ہو گا۔ شیلٹر ہوم ڈاکٹر غنی اکرم نے قائم کیا ہے۔ ان کے مطابق کتوں کو مارنا مسئلہ حل نہیں مانا جا سکتا۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کتا مار پالیسی کو بدلتے ہوئے شیلٹر ہوم قائم کرنے کی طرف دھیان دیا جائے۔ ڈاکٹر غنی اکرم کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں ہمیں فون پر اگر آگاہ کریں تو ہم جا کر جانور کو یہاں لے آتے ہیں۔ ذاتی کلینیکل سہولت نہیں ہے اس لیے باہر سے خدمات لیتے ہیں۔ ماہانہ پانچ لاکھ سے زائد آجاتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔