پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےحوالےسےاہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےحوالےسےاہم خبر
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےحوالےسےاہم خبر

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ طور پر کمی کا اعلان متوقع ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول میں مزید 4 روپے تک کی کمی ہوسکتی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی افراط زر کے سبب تیل کی قیمت مسلسل چوتھے سیشن میں نیچے آئی۔ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 70 سینٹ کی کمی سے 76.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔بلند شرح سود سے معاشی سرگرمیاں اور تیل کی طلب میں کمی آ سکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارہ  کے مطابق امریکی مینوفیکچررز پیداواری لاگت میں اضافے کی اطلاع ہیں۔برطانوی برینٹ 54 سینٹ کم ہوکر 81.36 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔امریکی بلند شرح سود سے قرض کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہےکہ اوپیک پلس کا اجلاس یکم جون کو ہوگا، پیداوار میں کمی برقرار رہنے کی توقع ہے۔پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 4 روپے تک کمی کی امید ہے۔

Watch Live Public News