فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ غیر آئینی قرار

 فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ غیر آئینی قرار
کیپشن: Pakistan Football Federation
سورس: web desk

(شکیل خٹک)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ کو غیر آئینی قرار دیدیا۔

پی ایف ایف  کے مطابق فیڈریشن نے آئندہ ماہ شیڈول ایونٹ کی منظوری نہیں دی،   فیفا اور اے ایف سی کے بینر تلے فٹبال معاملات چلانے کا واحد ذمہ دار ادارہ ہیں، حکومت بھی صرف عالمی باڈیز کے تحت کام کرنے والی فیڈریشنز کو ہی اسپورٹ کرتی ہے۔

پی ایف ایف کی منظوری کے بغیر کسی ایونٹ کا انعقاد آرٹیکل82کی خلاف ورزی ہے، ذمہ داروں کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، فٹبال کے فروغ میں حقیقی کردار ادا کرنے والے ہر منصوبے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔