پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد ہے، صوبے میں دو ہفتوں کے دوران 200 وینٹی لیٹرز لگائے گئے، آج لاہور میں مزید 23 وینٹی لیٹرز لگائے جارہے ہیں، لاہور میں 89 اور گوجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں، پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سب سے زیادہ ہورہی ہے۔بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی بدتر ہوگئی، وبا ہر 4 منٹ میں ایک زندگی نگلنے لگی، آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے باعث صورتحال مزید خطرناک، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ،، 2 ہزار 761 افراد لقمہ اجل بن گئے۔۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد پاکستان نے بھارت کو مدد کی باضابطہ پیشکش کردی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کو تیار ہیں۔ کہا ہم سب پہلے انسانیت پر یقین رکھتے ہیں۔دنیا بھر میں حکمران عوام کا اور عمران خان چندے کا سوچتے ہیں، بلاول بھٹو کہتے ہیں وزیراعظم مہنگائی پر قابو نہ پانے کی ذمہ داری لیں، استعفا دےکر گھر جائیں، وزیراعظم صاحب، ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے، کیا اب ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ بلاول بھٹو کا عمران خان سے سوال، کہا دواؤں کے دام 100 فیصد تک بڑھانا عام آدمی سے زندگی کا حق چھین لینے کے مترادف ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا 25 واں یوم تاسیس، فواد چودھری کہتے ہیں پی ٹی آئی پاکستان کےعوام کی سیاست اور سیاستدانوں پر امید کا استعارہ ہے، عمران خان کی جدوجہد ایک ایسے سماج کی ہے، جہاں طاقتور اور کمزور پر قانون کا نفاذ یکساں ہو، یہ تحریک ابھی جاری ہے، عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔