سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے
کراچی :وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری و نجی اسکولز کالجز آئندہ دو روز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔اس حوالے سے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وزیر تعلیم سردار شاہ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے اورسندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں اور متاثرین کے رلیف کیمپس میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔