آوارہ کتا مارنے والوں نے راہ گیر کی جان لے لی

آوارہ کتا مارنے والوں نے راہ گیر کی جان لے لی
ماموں کانجن: قصبہ کنجوانی میں آوارہ کتے کو مارنے کی کوشش، چلائی جانے والی گولی کا نشانہ چوک گیا، گولی کتے کے بجائے راہ گیر کو جا لگی، کتا زندہ بچ گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ضلع کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعہ کے دوران رانجھا نامی شخص اس وقت اپنی جان سے گیا جب ایک آوارہ کتے کو مارنے کے لیے گولی چلائی گئی۔ نشانہ چوکنے سے گولی نے راہ چلتے رانجھا نامی شخص کی جان لے لی۔ذرائع کے مطابق گولی چلانے والے شخص کا نام امین ہے جس کی گولی سے کتا بچ کر بھاگ نکلا لیکن راہگیر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ گولی چلانے والا ملزم بندوق چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔