وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل امیدوار رانا آفتاب کا اہم بیان آگیا

 وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل امیدوار رانا آفتاب کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Rana Aftab
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے امیدوار رانا آفتاب نے کہا ہے کہ وہ کل کا انتخاب جیتیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رانا آفتاب نے کہا کہ ہمارے ارکان کو اسمبلی میں نہیں لایا جا رہا، قائد ایوان کے انتخاب کےلیے ایوان مکمل نہیں ہے،ہاؤس مکمل کرنے کے لیے ہمارے لوگوں کو آنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے عہدوں سے زیادہ اپنے کارکنوں کی زندگیاں عزیز ہیں۔

یادرہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد مدمقابل ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، سیکرٹری  پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب نے کاغذات وصول کیے۔

  سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد کے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور اسکروٹنی کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات قواعد وضوابط کے مطابق درست قرار دے دیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب 26 فروری کو صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہو گا۔
 
 

Watch Live Public News