جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش
راولپنڈی ( پبلک نیوز) آئیسکو کے بیشتر علاقوں خصوصاً اسلام آباد راولپنڈی اٹک اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا۔دوسری جانب بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے پیشتر فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ سے بجلی فراہمی معطل ہو گئی۔ اقبال ٹاؤن، برما ہٹیاں، شمس آباد، رحمت آباد، دھرنال گولڑہ، ابوبکر بسوال، غور غشتی، کلر سیداں فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔فیض آباد جیل پارک برما کشمیر روڈ نیو ریس کورس کہوٹہ سٹی سکیم 2 I.14.3 H.8.1 فیڈرز کو بھی بجلی کی سپلائی میں عارضی تعطل کا سامنا ہوا۔ آئیسکو آپریشن سٹاف نے جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے وہاں بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ آئیسکو چیف اور آپریشن ڈائریکٹر کنٹرول روم سے بجلی بحالی کی کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ صارفین کو بارش کے دوران بجلی کی تاروں کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔