آرمی چیف کی مدت کا ابھی نہیں سوچا، وزیراعظم

آرمی چیف کی مدت کا ابھی نہیں سوچا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئےآرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ جولائی اگست میں ہوتا ہے، اپریل میں آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں.

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا آخری وقت تک پتا نہیں چلے گا، کتنے لوگ آتے ہیں، یہ اسی دن معلوم ہو گا، آرمی چیف کی مدت کا ابھی نہیں سوچا، اپریل میں آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں.

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام کو دعوت دی کہ وہ ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کےلئے ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت کے بدترین عمل کی مذمت کے لئے ستائیس مارچ کے عوامی جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں قوم پرزوردیاکہ وہ بدعنوانی کی سیاست کے خاتمے کیلئے نیکی کاساتھ دیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ تیس سال کے دوران ملک کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کا گروہ بڑے پیمانے پربدعنوانی اوربیرون ملک رقوم کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث ہے۔ عمران خان نے کہاکہ تمام پاکستانیوں کو اس حقیقت کاادراک کرنا چاہیے کہ مستقبل میں کسی کو ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت کرنے اورجمہوریت اور عوام کونقصان پہنچانے کی ہمت نہ ہوسکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔