کوئی ٹرانسفر کروڑوں روپے سے کم رشوت میں نہیں ہوتی

کوئی ٹرانسفر کروڑوں روپے سے کم رشوت میں نہیں ہوتی
لاہور: (پبلک نیوز)‌مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ‏سب سکینڈلز کا باپ ہے یہ سکینڈل جس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں۔ وہ ایک ٹوئٹر صارف کے تبصرے کا جواب دے رہی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز نے اپنی تقریر میں فرح کی چوری کا ذکر کیا ہے۔یہ کوئی نیا سکیںڈل ہے؟???? مریم نواز کا کہنا تھا کہ صرف پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے لی گئی رشوت میں 6 ارب سے زیادہ کمایا۔ آئندہ دنوں میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت سامنے آئیں گے انشاءاللّہ۔ اس سے قبل کارکنوں سے خطاب میں مریم کا کہنا تھاکہ ’لاہور کی فرح نامی ایک خاتون ہے جس کے سارے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں، کوئی پوسٹنگ، کوئی ٹرانسفر اور کوئی تبدیلی کروڑوں روپے سے کم رشوت میں نہیں ہوتی اور وہ تانے بانے سارے عمران خان کے گھر سے ملتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ثبوتوں کی بھرمار میڈیا پر دیکھیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔