گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات،پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی

گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات،پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی
کیپشن: گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات،پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی

ویب ڈیسک: ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق  پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے  اسٹاف کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ  سکولوں میں اقرباء پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے۔
 انہوں نے خط میں کہا کہ انتہائی بری گورننس کے تسلسل کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں بچی۔میں نے کالج کی شہرت کی حفاظت کے لئے بھرپور کوشش کی۔چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں۔گورنر ہاوس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا۔سکول کے معاملات میں اتنی دراندازی کامیابی سے چلنے والے سکول کے لئے ناقابل یقین ہے۔یکم اپریل کو سکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔

 ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ پرنسپل ایچیسن کالج گورنر پنجاب کے خلاف قانون متعدد اقدامات سے ذہنی دباو میں تھے۔

یاد رہے کہ بورڈآف گورنر کے سینئر رکن سید بابر علی نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔انہوں نےاپنے استعفے میں پرنسپل مائیکل اے تھامسن کو کالج کی 90 سالہ روایت کا تحفظ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔