لیلیٰ خان قتل کیس:قاتل باپ کو13سال بعدموت کی سزا

لیلیٰ خان قتل کیس:قاتل باپ کو13سال بعدموت کی سزا
کیپشن: لیلیٰ خان قتل کیس:قاتل باپ کو13سال بعدموت کی سزا

ویب ڈیسک: اداکارہ لیلیٰ خان قتل کیس میں عدالت کا فیصلہ آگیا۔ 13سال بعد ممبئی کی سیشن عدالت نے مجرم پرویز ٹاک کو موت کی سزا سنائی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پرویز ٹاک متوفی لیلیٰ خان کا سوتیلا باپ ہے۔ فروری 2011 میں پرویز ٹاک نے لیلیٰ خان اور اس کے خاندان کے 5 دیگر افراد کو اگت پوری، مہاراشٹر کے ایک فارم ہاؤس میں بے دردی سے قتل کر دیا اور لاش کو زیر زمین دفن کر دیا تھا۔
9 مئی کو سیشن عدالت نے لیلیٰ خان قتل کیس میں پرویز ٹاک کو مجرم قرار دیا تھا اور سزا کے اعلان سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔دراصل جائیداد کے تنازع پر پرویز ٹاک نے اپنی سوتیلی بیٹی لیلیٰ خان کو قتل کر دیا تھا۔ یہی نہیں قاتل پرویز نے لیلیٰ کی والدہ سمیت 6 افراد کو قتل کیا تھا۔ یہ واقعہ فروری 2011 کا ہے۔
اسی سال اکتوبر 2012 میں ممبئی پولیس نے لیلیٰ خان قتل کیس میں اپنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس کیس کا دوسرا ملزم شاکر حسین تاحال مفرور ہے۔ پولیس ابھی تک اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

Watch Live Public News