پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،نئی تاریخ رقم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،نئی تاریخ رقم
کیپشن: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،نئی تاریخ رقم

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق آخری کاروباری روز صبح 9 بج کر 34 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 683 پوائنٹس یا 0.77 فیصد بڑھ کر نئی بُلند ترین سطح 89 ہزار 629 پر پہنچ گیا۔

تھوڑی دیر بعد ہی تقریباً 9 بج کر 57 منٹ پر انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس یا 1.25 فیصد اضافے کے بعد 90 ہزار کا سنگل میل بھی عبور کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 751 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

رواں ہفتے 21 اکتوبر بروز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 85 ہزار 250 پوائنٹس سے ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 807 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ میں 86 ہزار 57 کی نفسیاتی حد بحال ہوئی تھی، جس کے بعد سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

Watch Live Public News