وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز وفاقی وزیر کا عمران خان کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ عمران خان پارلیمان کا احترام کرنا سیکھیں۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان جو بھی بات کرنا چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آکر کریں ، عمران خان کا جتنا بس چلا انہوں نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کیا ، عمران خان کا نیا بیانیہ ضمنی انتخابات سے بھاگنے کا بہانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پارلیمان کا احترام کرنا سیکھیں، عمران خان میں اگر انسانیت ہوتی تو کنسرٹ کرنے کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کرتے۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت جمہوری پارٹیوں کی حکومت ہے۔