اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’چکر‘ میں ڈبل کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کافی دیر کے بعد بڑی سکرین پر دکھائی دیں گی، اس لیے وہ ڈبل کردار ادا کر رہی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق ’چکر‘ میں شامل آئٹم سانگ فلم کی کہانی کے مطابق ہے، اور وہ غیر ضروری شامل نہیں کیا گیا اور اس گانے میں ڈانس کرنے والی تمام خواتین ہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 2 سال سے ماہ رمضان میں کام سے چھٹیاں لیتی ہیں، تاکہ وہ گھر میں عبادت کرنے کے علاوہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی وقت گزار سکیں ۔ اداکارہ نے اپنے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کی لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے کی اجازت تک نہیں کیوں کہ ان کا تعلق پختون گھرانے سے ہے اور ان کی بہنیں بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر تک شیئر نہیں کرتیں مگر انہیں کسی طرح اجازت مل گئی تھی اور وہ شوبز میں آگئیں۔ ایک اور سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور ہیروئن بننا چاہتی تھیں، اب مداح ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ ہیروئن بن گئی ہیں یا نہیں؟ نیلم منیر نے کہا وہ ہمیشہ سے ہی منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور اگر انہیں کردار کے لیے بوڑھی عورت بننا پڑے یا پھر لڑکا بننا پڑے تو بھی وہ گریز نہیں کریں گی۔ ایوارڈز میں نامزدگیوں کے باوجود شوز میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ دراصل ان کے مداح ہی ان کے لیے ایوارڈ کی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین ان کی بڑی مداح ہیں اور وہ جب بھی ان کے ساتھ ملتی ہیں تو عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھ دیتی ہیں۔ خیال رہے کہ عید الفطر پر ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’چکر‘ میں ان کے ساتھ یاسر نواز ،احسن خان، ، شمعون عباسی اور دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ نیلم منیر کی یاسر نواز کے ہمراہ یہ دوسری فلم ہے اور ان کی فلم کا عید الفطر پر دیگر 4 رومانٹک کامیڈی مصالحہ فلموں سے مقابلہ ہوگا۔
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں اپنے مداہوں کے حوالے سے کہا ہے کہ میرے فینز جب مجھے ملتے ہیں تو میرے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں . نیلم کا کہنا تھا کہ میرے مداحوں کا پیار ہی میرے لیے ایوارڈ ہے ۔ جلد ہی رومانٹک کامیڈی فلم ’چکر‘ میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ ان کے مداح ہی ان کے لیے ایوارڈز کی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ وہ جب بھی ان سے ملتے ہیں تو عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں۔