بھارتی سازشوں کا توڑ کرنے کیلئے اہم اجلاس بلا لیا

بھارتی سازشوں کا توڑ کرنے کیلئے اہم اجلاس بلا لیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج وزیر اعظم ہائوس میں اہم اجلاس کی صدارت کر یں گے ، وزیر اعظم نے پاکستان کو پہلی مر تبہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس دلانے والے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور بھی کو بلا لیا ، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور یورپی اراکین پار لیمنٹ سے رابطوں کے بارے میں رپورٹ پیش کر یں گے ۔ ذرائع کے مطابق جی ایس پلس کے معاملے پرگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور50سے زائد اراکین یورپی پارلیمنٹ سے رابطے کر چکے ہیں ، اجلاس میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کیخلاف بھارتی سازشیں ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی جائیگی ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میںو فاقی وزراء سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزبھی شر یک ہوں گے ۔ ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اورجی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے پرپاکستان کامیاب ہوگا ،وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں سفارتی محاذ پر پاکستان کامیابیوں سے آگے بڑھ رہا ہے ،تحر یک انصاف کی حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں 3سالوں میںتاریخی اقدامات کیے ہیں۔

Watch Live Public News