خواتین سے ناروا سلوک پر بہت تشویش ہے

خواتین سے ناروا سلوک پر بہت تشویش ہے
لاہور ( پبلک نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ زیادتی اور خواتین کے ساتھ نارواسلوک کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں، ایسے واقعات کو رونماہونے سے روکنا ضروری ہے، ایسے گھناؤنے واقعات کو روکنے کیلئے قابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے، ایسے واقعات پر بہت تشویش ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایسے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں، ایسے واقعات میں ملوث ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو کسی کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی، ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔

Watch Live Public News