سعودی عرب میں ’’ سیف السلام’’ فیلڈ مشقوں کا آغاز

field excercise
کیپشن: field excercise
سورس: web desk

ویب ڈیسک :سعودی عرب کے شمالی علاقے میں ’’ سیف السلام 12‘‘ فیلڈ مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔ ان مشقوں میں فوجی دستے ، مسلح افواج کی مختلف شاخیں، وزارت داخلہ اور نیشنل گارڈ کے ساتھ ساتھ ریاستی سلامتی کی ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

  سرکاری ترجمان میرین کرنل علی بن حسن آل علی نے کہا کہ حصہ لینے والی جماعتیں میدانی مشقوں میں کئی فوجی مشقیں کریں گی۔ مشقوں میں جارحانہ فضائی کارروائیاں اور دفاعی جوابی فضائی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تزویراتی حملوں کی کارروائیوں کے علاوہ فضائی رکاوٹ بننے، دشمن کے فضائی اہداف سے نمٹنے، باقاعدہ اور بے قاعدہ جنگی کارروائیاں کرنے جیسی مشقیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشق کے میدانی حربے پہلے مراحل کی کامیابی اور تکمیل کے بعد آتے ہیں۔ اس سے قبل تیاری اور سازوسامان کا مرحلہ، آپریشنل منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کا مرحلہ، فوجی دستوں کی آمد کا مرحلہ، تعلیمی تربیت کا مرحلہ آتا ہے۔

سرکاری ترجمان نے مزید کہا کہ فیلڈ مینیورز میں بحریہ کی افواج شامل ہوں گی جو خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں اپنے آپریشنز کے علاقوں میں مشقیں کریں گی۔ اس میں ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی تربیت بھی شامل ہو گی۔ کرنل علی نے وضاحت کی کہ مشق کا یہ مرحلہ افواج کی چیلنجوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کو بہتر بناتا ہے۔